جموں:جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی رات جموں شہر میں ایک اور سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا اور اس سلسلے میں دو کشمیریوں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نو آباد علاقے کی رہنے والی رینو گپتا کے گھر پر سیکس ریکیٹ چلانے کی اطلاعات کے بعد جموں کشمیر پولیس کی ٹیم نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا۔ جموں کے نو آباد میں بھوانی نگر میں ایک مقامی خاتون کے گھر پر چھاپے کے دوران دو کشمیری مرد دو خواتین کے ساتھ پکڑے گئے۔ پولیس نے کہا کہ چاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Sex Racket Busted in Jammu جموں میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش
شہر جموں کے نو آباد علاقے میں پولیس نے جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے نو آباد میں بھوانی نگر میں ایک مقامی خاتون کے گھر پر چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔ four arrested in Jammu sex racket case
یہ بھی پڑھیں: Sex racket Busted in jammu جموں میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش،پانچ افراد گرفتار
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی ٹیم جب وہاں پہنچی تو گھر والوں نے گیٹ نہیں کھولا تاہم پولیس نے جبرن مین گیٹ کھولا اور گھر کے اندر گھسنے پر مجبور ہوکر پولیس نے چاروں کو گرفتار کیا۔ اہلکار نے دونوں کی شناخت لیاقت علی اور محمد شریف کے طور پر کی ہے، دونوں اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ نواب آباد میں زیر نمبر 88/2023 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں جیول چوک جموں کے قریب ایک ہوٹل سے چلائے جانے والے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔