اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: مائگرینٹ ووٹرز کے لیے پوسٹل بیلٹ اسکیم کو یقینی بنانے پر زور - Postal Ballot Scheme

اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج آئندہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی)، پنچایت اور میونسپل ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ اسکیموں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکموں کو ہدایت دی تاکہ کشمیری مائگرنٹ پنڈتوں اور دیگر غیر حاضر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Nov 9, 2020, 10:26 PM IST

ایس ای سی آئندہ ڈی ڈی سی، پنچایت اور میونسپل ضمنی انتخابات میں کشمیری مائگرنٹ پنڈتوں اور غیر حاضر ووٹرز کے لیے پوسٹل بیلٹ اسکیم کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلائے گئے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے بھی شرکت کی۔

اس میٹنگ میں چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے کے، ریلیف کمشنر، ٹی کے بھٹ اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ کشمیری مائگرنٹ پنڈتوں اور غیر حاضر ووٹرز کے لیے پوسٹل بیلٹ اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے ایک مناسب طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

بڈگام : خان صاحب علاقے میں تلاشی کاروائی شروع

میٹنگ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں مقیم کشمیری مائگرنٹ پنڈتوں کے اندراج اور اس سے متعلقہ دیگر کاموں کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں، تاکہ انہیں انتخابات کے وقت کسی طرح کی دشوریاں پیش نہ آئیں۔

اسی طرح کووڈ 19 کے فرائض انجام دینے والے اور سروس ووٹرز کو پوسٹل ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کرنا ہوگا۔

کے کے شرما نے پوسٹل حکام اور انتخابی عمل سے وابستہ افسران کے مابین موثر رابطہ قائم کرنے کے لئے بھی کہا تاکہ غیر حاضر ووٹرز کے علاوہ کشمیری مائگرنٹ ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے اس اسکیم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی فیصد کو یقینی بنایا جاسکے اور ہر ایک کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا موقع ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details