سیاسی اور سماجی کارکنان جن میں ایان شیخ رئیس احمد میر اور عبدالمجید بٹ شامل ہیں، نے آج۔جی ایم سی جموں میں ایک مجبور مریض غلام حسن نامی شخص ساکن کشتوار کو خون کا عطیہ دے کر ان کی جان بچانے میں مدد کی۔
جی ایم سی جموں اسپتال میں خون کا عطیہ دے کر جان بچائی
سیاسی اور سماجی کارکن ایان شیخ نے جی ایم۔سی جموں اسپتال میں خون کا عطیہ دے کر مدد کی
جی ایم سی جموں اسپتال میں خون کا عطیہ دے کر جان بچائی
ایان شیخ نے پریس کے نام جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ جی ایم۔سی اسپتال جموں میں ایک مریض غلام حسن کو خون کی بہت ہی زیادہ ضرورت تھی، اسی دوران بقول ایان شیخ کو فون آیا کہ اسپتال مذکورہ میں ایک بیمار کو خون کی سخت ضرورت ہے، جب ایان نے یہ سنا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جی ایم۔سی میں جاکر مذکورہ بیمار کا پتہ کرکے اس کو اسی وقت تین پوائنٹ خون دیئے اور ایک انسان کی جان بچانے میں مدد کی۔