اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sarore toll plaza row جموں میں ٹول پلازا کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

جموں میں سرور ٹول پلازا کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ جمعے کے روز ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل چکہ جام رہا جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 5:48 PM IST

Updated : Sep 1, 2023, 8:02 PM IST

جموں: جموں میں سرور ٹول پلازا کے خلاف جمعے کے روز ٹرانسپورٹروں نے چکہ جام کیا، لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹول پلازا کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔معلوم ہوا ہے کہ صوبائی کمشنر جموں کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹرانسپورٹروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکار نے یقین دہانی کرائی کہ چار روز کے اندر اندر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں سرور ٹول پلازا کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ جمعے کے روز ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل چکہ جام رہا جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نے کہا کہ سرور ٹول پلازا غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا ہے لہذا اس کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس کے خلاف پُرامن احتجاج کر رہے ہیں اور اگر سرکار نے اس حوالے سے فیصلہ نہیں لیا تو پورے جموں صوبے میں ہڑتال شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Tool Tax In Jammu Samba بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، فاروق عبداللہ

معلوم ہوا ہے کہ ٹرانسپورٹ یونین کے بینر تلے ایک جلوس بھی نکالا گیا جو مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔جموں میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

دریں اثنا جمعے کے روز صوبائی کمشنر جموں کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، یوا راجپوت نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے سرور ٹول پلازا کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر لوگوں کی مانگ کو پورا نہیں کیا گیا تو اس کے کسی بھی صورت میں مثبت نتائج سامنے نہیں آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Toll Tax in Jammu سانبہ میں سرور ٹول پلازہ کے قریب دفعہ 144 نافذ

معلوم ہوا ہے کہ صوبائی کمشنر نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگر لیڈران کو یقین دلایا کہ چار روز کے اندر اندر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Sep 1, 2023, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details