جموں: جموں صوبہ کے مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں سنت نرنکاری مشن یونٹ بٹوت کی جانب سے یک روزہ خون عطیہ کیمپ کا اہتمام میں کیاگیا۔ نرنکاری مشن کے چوتھے گورو شہید بابا گر بچن سنگھ کی یاد میں مشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ خون عطیہ کیمپ میں ضلع رام بن، کشتواڑ، بھدروا، ڈوڈہ، سرینگر اور ریاست کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشن کے رضا کاروں نے بابا کے اس پیغام ' خون ناڑیوں میں بہنا ہے، نالیوں میں نہیں' کو لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے 101 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔Blood Donation Camps Patni Top
سنت نرنکاری مشن کے ممبر انچارج ہربھجن سنگھ چاولہ نے زونل انچارج ادھم پور بی پی سنگھ، ،بٹوت یونٹ کے آرگنائزر مکھراج، سنت اجیت سنگھ ، نائب تحصیلدار بٹوت سندوکھ چند کی موجودگی میں اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر سابق نائب وزیراعلی جموں وکشمیر ڈاکٹر نرمل سنگھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ڈے اے ٹھاکر شیر سنگھ اور دیگران اس موقع پر موجود تھے۔ Sant Nirankari Mission organizes Blood Donation Camps p