اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہت کنسل نے مختلف بجلی گھروں کا معائنہ کیا - urdu news

پرنسپل سکریٹری نے افسران سے بات کرتے ہوئے انہیں گرمیوں میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے وسائل اور افرادی قوت کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

روہت کنسل نے مختلف بجلی گھروں کا معائنہ کیا
روہت کنسل نے مختلف بجلی گھروں کا معائنہ کیا

By

Published : Mar 16, 2021, 7:00 AM IST

پرنسپل سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ روہت کنسل نے کنال روڈ جموں پر واقع 2x50 ایم وی اے گرڈ اسٹیشن اور 2x10 ایم وی اے رسیونگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ موسم گرما کے لئے محکمہ کی تیاری کا اندازہ کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

جموں پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے چیئرمین موہن شرما اور مینیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جے پی ڈی سی ایل، نصیب سنگھ بھی دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری کے ہمراہ تھے۔

یہ دورہ گذشتہ ہفتے ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے سلسلہ میں کیا گیا تھا جس میں موسم گرما کے مہینوں کے دوران ہموار اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے محکمہ کے کارپوریشنوں کی جانب سے شروع کردہ مختلف قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرنسپل سکریٹری نے افسران سے بات کرتے ہوئے انہیں گرمیوں میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے وسائل اور افرادی قوت کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیف انجینئر، سدھیر گپتا اور گرمیت سنگھ بھی شامل تھے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، کے کے تھاپا اور بی آر کنڈل، ایگزیکٹو انجینئر صادق آزاد اور اے ای ای جتیندر سنگھ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details