جموں:جموں و کشمیر پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جمعرات کے روز 25 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا ہے جو کہ ایک تبلیغی گروپ کے حصہ کے طور پر تحصیل گول کے گاؤں ڈار پہنچے تھے۔ بعد میں ان روہنگیا مسلمانوں کو کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں جیل بھیج دیا گیا جس کے بعد آج جموں کے نروال علاقہ میں مقیم روہنگیا مسلمانوں نے جمع ہوکر دکانیں بند کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔ Rohingya's Protest In Jammu
روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہیں کہ 25 روہنگیا مسلمان جن کو گول سنگلدان سے ہیرانگر جیل منتقل کیا گیا اسلامی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے کے غرض سے ضلع رامبن گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس طڑھ کی عمل سے جموں میں رہ رہے روہنگیا مسلمان خوف میں مبتلا ہوئے ہیں۔روہنگیا مسلمان محمد ادریس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں انہیں حکومت ہولڈنگ سنٹر منتقل نہ کردے، جس طرحگزشتہ روز 25 روہنگیا مسلمانوں کو ہیرانگر جیل منتقل کیا گیا۔