اردو

urdu

ETV Bharat / state

rohingya refugee: روہنگیا پناہ گزین خاتون کی موت، لاش دینے کا مطالبہ

جموں و کشمیر jammu and kashmir کے سرمائی دارالحکومت جموں میں 220 روہنگیا پناہ گزینوں rohingya refugee کو چند ماہ قبل غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں رہنے کے الزام میں کٹھوعہ ضلع میں واقع ہیرا نگر جیل میں منتقل کیا گیا جہاں 64 سالہ نور عیسیٰ نام کی خاتون کی موت واقع ہوئی۔ اب جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزین بزرگ خاتون کی لاش دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

representative image
representative image

By

Published : Jun 8, 2021, 2:27 AM IST

Updated : Jun 8, 2021, 10:26 AM IST

متوفی خاتون کے قریبی رشتہ داروں نے ای ٹی وی بھارت etv bharat کو فون کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ 64 سالہ خاتون کو چند ماہ قبل اس کے شوہر کے ہمراہ اور دیگر 220 روہنگیا پناہ گزینوں rohingya refugees کے ساتھ ہیرا نگر جیل منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ government medical college kathua کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 31 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا کووڈ ٹیسٹ نگیٹیو (منفی) آیا تھا. تاہم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

بتادیں کہ چند روز قبل 53 روہنگیا پناہ گزین قیدیوں rohingya refugee کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف مقامات پر 6500 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزین دس سال قبل میانمار میں مسلم نسل کشی کی لہر سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے جہاں سے وہ بھارت میں داخل ہوگئے۔ اُن میں سے بیشتر نے جموں کا رُخ کیا اور یہاں شہر کے نواحی علاقوں نروال، بھٹنڈی، کرانہ تالاب وغیرہ میں زمینداروں کے خالی احاطوں میں کرایہ کے عوض مقیم ہوگئے۔

واضح رہے کہ جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں مستقل سکونت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Last Updated : Jun 8, 2021, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details