اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو یونین کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری - آل جموں آٹو یونین

جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے آل جموں آٹو یونین، ڈرائیورز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور نمائش گاہ سے ڈوگرہ چوک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔

کرایہ میں اضافہ کے لیے آٹو یونین کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

By

Published : Jun 1, 2019, 2:59 PM IST

Updated : Jun 1, 2019, 6:06 PM IST

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نےآٹو یونین کو بھر پور حمایت دینے کا یقین دلایا۔
قابل ذکر ہے کہ آٹو یونین گذشتہ تین دنوں سے اپنے مطالبات کو لیکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

کرایہ میں اضافہ کے لیے آٹو یونین کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

آج آٹو یونین کا احتجاج آج تیسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔

موں کے پریس کلب میں آٹو رِکشا ایسوسیشن سے وابستہ سینکڑوں ڈرائیورز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت میں روزانہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم گزشتہ دو برسوں سے آٹو کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دو کلومیٹر پر صرف 33روپے وصولنے ہیں جو ڈرائیورزکے مطابق بہت ہی کم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ بناتے وقت انتظامیہ نے دہلی اور بنگلور کو مد نظر رکھا ہے جہاں پیٹرول کے برعکس سی این جی آٹو چلتے ہیں۔

سنیل ڈمپل نے ہزاروں آٹو ڈرائیوروں کو خبر دار کیا کہ ہم جموں میں بند کو جاری رکھیں گے، کیونکہ آٹو ڈرائیورزکے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
ڈمپل نے اس موقعہ پر سرکار کو انتباہ کیا کہ اگر کوئی آٹو ڈرائیور کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے، تو یہ سرکار کی ذمہ داری ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ آٹو ڈرائیورز کا کرایہ 2005میں مقرر کیا گیا تھا، تب سے آج تک تیل کے داموں میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو اہے۔

Last Updated : Jun 1, 2019, 6:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details