انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کبریٰ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق 'خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق وادی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال پر پابندی کے باوجود ورچوال پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے اس کا استعمال ہو رہا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 'وادی میں گزشتہ ہفتے امان و امان کو خراب کرنے کے ارادے سے افواہیں پھیلائی گئی جس کی وجہ سے انتظامیہ کو عارضی طور پر وادی میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنا پڑا تھا، اس لیے انتظامیہ امن و امان کے پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندیوں کو 24 فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا۔