جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں چند روز قبل شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان ندی نالوں کے قریب رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا اور مکینوں کو گھر چھوڑ کر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ جموں کے راجیو نگر علاقہ میں نالے کے قریب رہنے والوں لوگ اس تعلق سے کافی فکر مند ہیں۔
جموں ضلع ہیڈ کوارٹر سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر راجیو نگر علاقہ کو بھی جموں شہر کے دیگر حصوں کی طرح اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل ہیں تاہم اس علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ یہاں کسی بھی طرح کی تعمیر و ترقی نہیں ہوپائی ہے اور نالے کا پانی لوگوں کے لیے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم برسوں سے حکومت و مقامی نمائندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ راجیو نگر میں بڑے نالے اور سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران منڈلاتے خطرات سے ہمیں نجات مل سکے۔