اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے بی وی پی کے نمائندگان کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - Representatives of ABVP & J&K

اے بی وی پی اور جموں وکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی ہے۔

اے بی وی پی کے نمائندگان کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
اے بی وی پی کے نمائندگان کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : May 29, 2020, 2:13 PM IST

بھاجپا کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ وِدیارتھی پریشد ( اے بی وی پی )، جموں وکشمیر اور جے اینڈ کے آل ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے اور اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔

صدر اے بی وی پی جے کے ڈاکٹر پرمندرسنگھ نے اے بی وی پی جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری دیپک گپتا کے ہمراہ نوجوانوں کو درپیش مختلف مسائل بشمول اَنڈر گریجویٹ سطح کے لیے سمسٹر سسٹم ختم کرنا، کووِڈ۔19 بحران کے پیش نظر مقامی سطح پر اِمتحانا ت کے اِنعقاد ، سٹارٹ اَپس کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، آف لائن درس و تدریس کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا، تعلیمی اِداروں کے فیس وغیر ہ سے متعلق معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔

دریں اثنا صدر آل جموں وکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کملا شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں وکشمیر ہوم گارڈس کو دیگر رِیاستوں اور یوٹیز کی طرز پر مراعات کی فراہمی، نوکریوں کو باقاعدہ بنانے اور جے کے ہوم گارڈس کو دیگر مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی اور ہوم گارڈس کے درپیش مشکلات کے اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی ذاتی مداخلت طلب کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وَفود کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مسائل اورمانگوں پر غور کر کے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details