جموں کے ہائی سیکورٹی والے ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن پر ڈرون حملے میں استعمال آئی ای ڈی کو آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ کے مرکب سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈرون حملے کی جانچ میں مصرف فوریسنک ایکسرپٹس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
جانچ افسران نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہو سکتا ہے ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے دھماکہ خیز مواد کو آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیل کے مرکب کا استعمال کرکے بنایا گیا ہو۔
جانچ میں شامل افسران نے بتایا کہ پہلا آئی ای ڈی جو دیر رات ایک بج کر 37 منٹ پر بلاسٹ ہوا اس میں 1.5 کلوگرام آر ڈی ایکس اور ایک نائٹریٹ کمپونڈ کا مرکب تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی میں زیادہ تعداد میں بال بیئرنگ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: