بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اقتدار کی بھوکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ان پارٹیوں کو اسمبلی انتخاب کی فکر ہے، لیکن یہ وہیں پارٹیاں ہیں، جنہوں نے ریاست میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔
این سی اور پی ڈی پی اقتدار کی بھوکی: رویندر رینا - پی ڈی پی
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں ہونے کے بعد علاقائی پارٹیاں لگاتار مرکزی حکومت کو تنقید کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
رینا نے مزید کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخاب کے لیے تیار ہے،لیکن جس طرح سے جموں میں بس سٹینڈ پر دھماکہ ہوا اور سرحد پر پاکستان لگاتار فائرنگ کر رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف ہے۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخاب کو موخر کرنا بہتر سمجھا۔
وہ یہیں نہیں رکے : ' بلکہ الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے راہل گاندھی دہشت گردوں کو 'جی' کہہ کر کے بلاتے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس پاکستان اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی پارٹی ہے'۔