اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب - راجوری انکاؤنٹر ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری

راجوری انکاؤنٹر میں مارے گئے پانچ فوجی اہلکاروں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی پی جموں و کشمیر کے علاوہ ایل جی منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب
راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 12:36 PM IST

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

جموں (جموں و کشمیر):جمعہ کو جموں خطہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو روزہ تصادم میں مارے گئے پانچ فوجی جوانوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کرکے انکاؤنٹر کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلباری کی تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہوئے تصادم کے پہلے روز چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں دو کپٹین رینک کے افسران بھی شامل تھے۔ جبکہ جمعرات کو زخمی ہوئے اہلکاروں میں سے ایک اور فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ راجوری انکاؤنٹر میں کل پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راجوری ضلع اور جموں ضلع میں آرمی کے رومیو فورس ہیڈ کوارٹر میں گلباری کی الگ الگ تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ ہلاک ہوئے ایک فوجی اہلکار کے آبائی علاقہ پونچھ ضلع میں گلباری کی تقریب منعقد کی گئی۔ پہلی تقریب میں، رومیو فورس کے اعلیٰ فوجی افسران نے جمعہ کی صبح راجوری میں انکاؤنٹر میں مارے گئے پانچ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلباری کی تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں جموں میں چار فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی ایک اور تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ پولیس، فوج اور سول افسران نے ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:Wreath laying ceremony: انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے علاوہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور پولیس افسران بشمول ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی رنجن سوین، ایس پی جموں، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ڈی سی جموں سمیت دیگر افسران نے بھی ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں میں کیپٹن ایم وی پرانجل بھی شامل ہے جو منگلور، کرناٹک کے رہنے والے ہے۔ اتر پردیش کے آگرہ کے کیپٹن شبھم گپتا؛ اجوٹے، پونچھ کے رہنے والے عبدالمجید۔ لانس نائک سنجے بشت، ہلی پاڈلی، نینیتال، اتراکھنڈ کے رہنے والے اور پیرا ٹروپر سچن لاور، جو ناگلیہ گیورولا، ضلع علی گڑھ، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں راجوری کے بجیمال دھرمسال جنگلاتی علاقے میں ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو بھی مار گرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details