جموں کشمیر میں پیپلز مومنٹ کے نائب صدر راجہ محمود نے سری نگر انکاؤنٹر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
راجہ محمود نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مضافات لاوے پورہ میں ہونے والے تصادم کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
'سری نگر انکاؤنٹر کی از سر نو جانچ کی جائے' ایڈووکیٹ راجہ محمود نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز قانون کا غلط کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ افسران پروموشن اور انعامات کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:برفباری سے حسن میں اضافہ، عوام پریشان
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہئے تاکہ ان کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔
واضح رہے کہ بدھ کو لاوے پورہ میں فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔
تاہم لواحقین کے مطابق انکاؤنٹر میں مارے گئے ان کے بیٹے، اعجاز احمد گنائی، اطہر مشتاق وانی اور زبیر احمد لون، بے قصور تھے جنہیں ’فرضی تصادم‘ میں ہلاک کیا گیا ہے۔