جموں صوبہ میں لگاتار بارشوں کے سبب دریاے توی سمیت ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبہ انتظامیہ نے افراد و مشینری کو متحرک رکھا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں بدھ سے دو روز تک بارشیں اور بالائی علاقوں میں زمین کھسکنے کی پیشگوئی کی تھی۔
جموں: بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز جموں صوبہ کے راجوری، پونچھ، رام بن اور جموں اضلاع میں منگل کی شام سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں راجوری ضلع کے ایک 35 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
خراب موسم، چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گِر آنے کی وجہ سے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند رکھا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بدھ سے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں رہائش پذیر عوام سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔