جموں:فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امیدواروں نے جمعہ کے روز جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک بار پھر جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل کے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ وہ دو برسوں سے اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں اور آج بھی جموں میں احتجاج درج کرنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی بھرتی عمل کے متعلق ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کو انکوائری رپورٹ سامنے لانی تھی لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے اور اب ہم جب متعلقہ حکام کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمیں انصاف دینے کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا ہے۔