ملزم پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی، ملزم کے خلاف جم نعرہ بازی کر رہے تھے اور اس کو فوری پھانسی دینے کی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو آج ہی پھانسی دی جانی چاہئے تاکہ ہم تین نہیں بلکہ چار لاشوں کی آخری رسومات انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا اب کون خیال رکھے گا۔ ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کا لاشوں کو پوسٹ مارٹم نہ کرنے کا بھی مطالبہ تھا۔
اہلیہ اور خوش دامن کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج
جموں کے الورہ گاؤں میں گذشتہ شب اپنی اہلیہ، ساس اور سسر کو اپنے بندوق سے ہی قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مذکورہ گاؤں کے لوگوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کے باہر زوردار احتجاج کیا۔
اہلیہ اور اپنے خوش دامن کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ جموں کے الورہ نامی گائوں میں راجندر کمار نامی ایک پولیس اہلکار نے گذشتہ شب اپنی بیوی سیما دیوی، اپنی ساس راج کماری اور اپنے سسر رومیش کمار پر اپنے سروس ہتھیار سے گولیاں چلا کر ابدی بیند سلا دیا۔