اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر بھیم نیشنل پینتھرس پارٹی سے برخاست - سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ

ہرش دیو سنگھ نے ہفتے کو نامہ نگاروں کو بتایا: 'پینتھرس پارٹی کا عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ کی عوامی اتحاد کے اراکین کے ساتھ ملاقات ان کا ذاتی اور انفرادی معاملہ ہے'۔

National Panthers Party
نیشنل پینتھرس پارٹی

By

Published : Nov 7, 2020, 9:48 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی نے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران سے ملاقات کرنے پر پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

نیشنل پینتھرس پارٹی

ہرش دیو سنگھ نے ہفتے کو نامہ نگاروں کو بتایا 'پینتھرس پارٹی کا عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ کی عوامی اتحاد کے اراکین کے ساتھ ملاقات ان کا ذاتی اور انفرادی معاملہ ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ: 'وہ بزرگ ہو چکے ہیں۔ ان کا اپنے بیانات اور اقدامات پر قابو بھی نہیں رہا ہے۔ اس لئے پارٹی نے انہیں سرپرست اعلیٰ سمیت تمام عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے'۔ قبل ازیں پروفیسر بھیم سنگھ نے ہفتے کی صبح ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی

موصوف کا ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ 'میں نے فاروق عبداللہ اور عوامی اتحاد کے دوسرے لیڈران سے کہا ہے کہ جموں کے تمام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوراً سے پیشتر بحال کیا جانا چاہیے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details