لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے راج بھون میں جموں اسمارٹ سٹی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشنر جموں اور سی ای او جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، محترمہ سشما چوہان؛ کمشنر، جموں میونسپل کارپوریشن، محترمہ اوانی لواسا؛ وائس چانسلر، جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محترمہ بابیلا رکول؛ ایڈیشنل سی ای او جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، ستیش کمار شرما؛ ٹیم لیڈر جے ایس سی ایل ۔ پی ایم سی پشپندر سریواستو اور متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے دیگر نمائندے اس موقع پر موجود رہے۔
جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کے سی ای او نے مکمل شدہ منصوبوں، عمل درآمد کے مرحلے کے تحت منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال اور جلد ہی اس کے کام شروع ہونے کا امکان کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔