ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن ڈاکٹر شمشاد شان نے کہاکہ جمہوری نظام میںحد بندی کمیشن Delimitation Commission ایک آزاد ادارہ ہوتا ہے جو منصفانہ و غیر جانبدار طریقے سے ہر خطہ، ذات و فرقہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے موجودہ کمیشن نے یکطرفہ فیصلہ کرکے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے Rection on Delimitation Proposals۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ فرقہ پرستی پر تیار کی گئی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔' Massive Changes in Delimitation Commission Draft Report
انہوں نے حدبندی کمیشن کے دوروں کو فضول مشق قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوامی رائے کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے بلکہ اس کے برعکس خاکہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطہ چناب جغرافیائی اعتبار سے بھی باالکل مختلف ہے اور اس کو پارلیمانی حلقہ بنانا یہاں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح گول، سنگلدان دیگر علاقوں کو تقسیم کر کے غیر منصفانہ فیصلہ کیا گیا ہے۔'
Rection on Delimitation Proposals: حد بندی کمیشن کی رپورٹ غیر منصفانہ و عوام مخالف: ڈی ڈی سی چیئرپرسن - ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن ڈاکٹر شمشاد شان کا رد عمل
حد بندی کمیشن کی جانب سے اسمبلی حلقوں کی تشکیل نو کے سلسلے میں پیش کی گئی عبوری رپورٹ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر و ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن ڈاکٹر شمشاد شان نے جموں کے شیر کشمیر بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اس فیصلے سے ہر خطہ کی عوام کو صدمہ پہنچا ہے۔ Press Conference of DDC Chairperson Ramban Dr Shamshada Shan
حد بندی کمیشن کی رپورٹ غیر منصفانہ و عوام مخالف: ڈی ڈی سی چیئرپرسن
مزید پڑھیں:
- Change in Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز
- Mehbooba Mufti On Delimitation Draft: 'کمیشن کی دوسری رپورٹ اکثریتی آبادی کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ'
- Saifuddin Soz on Delimitation Commission Draft Report: 'رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس'