جموں یاترا نواس میں امرناتھ یاترا بکنگ کیلئے تیاریاں مکمل جموں:جموں وکشمیر انتظامیہ نے سالانہامرناتھ یاترا کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار 62 روزہ امرناتھ یاترا امسال یکم جولائی سے شروع ہوگی اور یہ یاترا رکشا بندھن یعنی 31 اگست کو اختتام پزیر ہوگی۔ امرناتھ یاترا کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل 17 اپریل سے شروع ہو جائے گی۔ عقیدت مند آن لان موڈ اور آف لائن موڈ کے ذریعے امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہے۔امسال بھی امرناتھ شرائن بورڈ بابا امرناتھ کے غار سے صبح اور شام کی آرتی براہ راست نشر کرے گی ۔ ملک میں بیٹھے ہوئے عقیدت مند روزانہ بابا برفانی کی آرتی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امرناتھ یاترا ایپ سے عقیدت مندوں کو ہر قسم کی معلومات صحیح وقت پر ملیں گی۔ اس ایپ سے سفر، موسم اور آن لائن سہولیات کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔
امرناتھ یاترا کے لیے جموں وکشمیر انتطامیہ تمام محکمہ جات سے تیاریاں کرنے میں مصروف ہوئے، تاکہ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کیا جائے ۔انتظامیہ نے عقیدت مندوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو صحت کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ جموں کشمیر کے سب سے بڑے اور پہلے یاترا نواس بھگوتی نگر میں امرناتھ یاترا بکنگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور اب یاترا نواس میں باضابطہ طور سے 17 اپریل سے آف لائن بوکنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020اور 2021میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ قریب تین سال کے وقفہ کے بعد گزشتہ برس یعنی 2022میں حکومت نے یاترا کے دوران آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع کی تھی تاہم حکومتی اعداد و شمار کے برعکس اس سے کئی گنا کم یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے تھے۔ علاوہ ازیں بالتل علاقے میں گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی یاتری، خدمت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:Amarnath Yatra امسال امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے آغاز، رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع
سنہ 2022 میں43 دنوں میں 3 لاکھ 65 ہزار عقیدت مندوں نے شیولنگم کے درشن کیے۔ وہیں سنہ 2019 میں صرف 32 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا میں 3 لاکھ 42 ہزار 83 عقیدت مندوں نے گُپھا کے درشن کیے تھے، جب کہ سنہ 2018 میں 2 لاکھ 85 ہزار 6 افراد اور 2017 میں 2 لاکھ 60 ہزار 3 افراد نے گُپھا کے درشن کیے تھے۔واضح رہے کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔