اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر بھی سرگرم - سیاسی جماعتیں

گزشتہ عام انتخابات میں تقریبا 160 ایسی پارلیمانی سیٹیں تھیں جس کے نتائج کو سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم نے متاثر کیا تھا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 3, 2019, 2:50 PM IST

عام انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کرہی ہیں۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں زمینی سطح کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ریاست جموں و کشمیر میں بھی سیاسی جماعتیں مختلف# ہیش ٹیگ کے ذریعے رائے دہندگان کو راغب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

حالاںکہ اس ہیش ٹیگ انتخابی مہم میں قومی سیاسی جماعتیں علاقائی پارٹیوں سے قدرے پیچھے ہیں۔

پی ڈی پی کی جانب سے ہیش ٹیگ قلم اور دوات آپ کی جماعت نام سے مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس ہیش ٹیگ حل اور صرف حل نام سے سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز کانفرنس کی جانب سے ہیش ٹیگ کاروان آف چینج نام سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details