جموں کے سیاسی رہنماؤں نے حد بندی کمیشن سے ’’انصاف کی توقع‘‘ کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کمیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے وفد روانہ کیا ہے جو حد بندی سے متعلق پارٹی کے مطالبات اور خدشات کمیشن کے سامنے رکھے گا۔
جموں کے سیاسی رہنمائوں کو حد بندی کمیشن سے انصاف کی توقع انہوں نے کہا: ’’ہم امید کرتے ہیں کہ حد بندی کمیشن جموں و کشمیر کے سبھی خطوں اور علاقوں کے لوگوں کی خواہشات کو مد نظر رکھ کر انصاف پر مبنی فیصلہ لے گا۔‘‘
ادھر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’’حد بندی کمیشن غیر جانبدارنہ طور فیصلہ لے گا۔‘‘
مزید پڑھیں:Delimitation Commission: سخت سکیورٹی کے درمیان حد بندی کمیشن پہلگام میں
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خصوصا جموں صوبے میں مختلف مذاہب و طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگ آباد ہیں، جنہیں حد بندی کمیشن سے کئی توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں۔
رویندر رینہ نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی جانب سے کوئی ڈرافٹ وضع نہیں کیا گیا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حد بندی کمیشن انصاف اور قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر حتمی فیصلہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر حدبندی کمیشن: پی ڈی پی نے بائیکاٹ کا کیا فیصلہ
قابل ذکر ہے کہ 6جولائی کو حد بندی کمیشن کے وفد نے سرینگر اور گزشتہ روز پہلگام جبکہ جمعرات کو ضلع کشتواڑ کے بعد جموں کے ایک نجی ہوٹل میں کئی سیاسی اور سماجی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کی۔ وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملاقات کرنے کا بائیکاٹ کیا ہے۔