جموں:وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو ’پنچایتی راج ڈے‘ کے موقع پر جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم پنچایتی راج اداروں کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔PM Likely To Visit J&K
دورے کے دوران وزیر اعظم صنعتی سرمایہ کاری کا آغاز کریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گئے یا سنگ بنیاد رکھیں گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو پنچایتی راج ڈے PANCHAYAT RAJ DAY کے موقع پر وزیر اعظم کے جموں و کشمیر کے دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس موقع پر یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کئی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ "پنچایتی راج دن "ہر سال 24 اپریل کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔گزشتہ کچھ سالوں کے دوران وزہر اعظم نریندر مودی اس موقع پر پنچایت ممبران سے بات چیت کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سال جموں اور کشمیر کو وزیر اعظم کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت یوٹی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے تقریب کے مقام کو حتمی شکل دے گئی۔ غالب امکان یہ ہے کہ تقریب جموں میں ہوگی۔