اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pegasus Spyware Issue: جموں میں کانگریس کا احتجاج - پیگاسس معاملہ پر کانگریس کا احتجاج

پیگاسس جاسوسی معاملہ میں سینیئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے لوگوں کے حق رازداری کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

پیگاسس جاسوسی معاملہ: جموں میں کانگریس کا احتجاج
پیگاسس جاسوسی معاملہ: جموں میں کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jul 22, 2021, 5:01 PM IST

کانگریس نے جمعرات کو جموں میں مبینہ 'پیگاسس' جاسوسی معاملے کے خلاف احتجاج درج کرکے اس میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی، بی جے پی اور مرکزی سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کررہے تھے اور راج بھون کی طرف پیش قدمی کررہے تھے تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس موقع پر سینیئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے لوگوں کے حق رازداری کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے جس کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کی قیادت میں اس جاسوسی معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔

ایک اور لیڈر نے کہا کہ یہ لوگوں کے حق راز داری پر ایک حملہ ہے اور اس میں عدالت عظمیٰ سے جانچ کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس جاسوسی معاملے میں جانچ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفے کی بھی مانگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس معاملے میں جانچ نہیں کرائی جائے گی تب تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوائس کے ریبوٹ یا ری اسٹارٹ کے بعد بھی پیگاسس سے چھٹکارا مشکل

قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کی ایک انجمن کے ذریعہ لیک ہوئے ڈیٹا پر مبنی ایک تحقیقات سے یہ ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل میں مقیم سائبر فرم این ایس او گروپ کے تیار کردہ ملٹری گریڈ اسپائی ویئر کا صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی اختلافات رکھنے والوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details