خطے جموں میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ نئے زمینی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں زمین سے متعلق قوانین نوٹیفائی کئے ہیں جن کی رو سے ملک کا کوئی بھی شہری جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔ تاہم قوانین میں کہا گیا ہے کہ زرعی زمین صرف اور صرف زرعی مقاصد کے لیے ہی استعمال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری اور سابق ممبر قانون ساز سریندر چودھری کی سربراہی میں پارٹی کارکنان گاندھی نگر میں واقع پی ڈی پی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے اور نئے اراضی قانون مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ تاہم مظاہرین کو پولیس نے مرکزی روڈ پر مارچ کرنے سے روک دیا اور بعد میں وہ پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی پی رہنماؤں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستی کی سیاست کر رہی ہے اور بی جے پی نے یہاں کی زمین فروکت کر دی ہے۔ بی جے پی کے پاس ہندو مسلم کی سیاست کے بغیر کوئی اور مدعا نہیں ہے۔