اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: کرائے میں اضافے سے مسافر پریشان - کرایہ وصول کیا جاتا ہے

بیرون ریاست سے آئے ہوئے مزدوروں کو جموں سے راجوری کے لیے 400 روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ جموں سے راجوری کا کرایہ محض 200 روپے تھا۔

fare hike
کرائے میں اضافے

By

Published : Jul 14, 2021, 4:54 PM IST

جموں و کشمیر کے شہر جموں میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر ٹریفک معطل رہنے کی کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔

کرائے میں اضافے
بیرون ریاست سے آئے ہوئے مزدوروں کو جموں سے راجوری کے لیے 400 روپیہ کرایہ کے طور پر ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ جموں سے رجوری کا کرایہ محض 200 روپیہ تھا۔
مہاجر مزدوروں کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے اس دور میں وہ گھر سے یہاں جموں و کشمیر مزدوری کرنے آتے ہیں جہاں ان کو ایک دن کی مزدوری کے 400 روپے کی کمائی ہوتی ہے۔
ایسے میں جموں سے راجوری کے لیے ان سے 400 سو روپے بطور کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی رہا تو وہ کیا کمائیں گے اور کیا کھائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ اس طرح کرایہ میں اضافہ کرنا کسی طرح کا انصاف نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'غریب عوام کو ڈرائیوروں کے قہر سے بچایا جائے اور متعلقہ محکمہ کو متحرک کیا جائے تاکہ کوئی بھی ڈرائیور عوام سے زیادہ کرایہ وصول نہ کرے۔'

یہ بھی پڑھیں:

Suspicious Drone: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون کا گشت


وہیں، موقع پر موجود جموں کے جنرل بس اسٹینڈ میں ڈرائیوروں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم کرایہ زیادہ نہیں لے رہے ہیں۔ پولیس کی طرف سے ان سے ہر ٹریفک چکینگ پوئنٹ پر سو، دوسو روپے لیا جاتا ہے۔ پھر بھی ہم کرائے میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں جبکہ تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details