جموں:جموں کے ناروال علاقے میں ہوئے دو دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق جموں کے نروال میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جموں کے ناروال علاقے میں دھماکے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے، یوم جمہوریہ اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے مد نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اس کے باوجود یہ دھماکہ ہوا۔ یوم جمہوریہ اور راہل گاندھی کے دورہ کے سبب جموں ڈویژن میں سیکورٹی سخت ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی )شکتی پاٹھک نے بھی ناروال علاقے کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس( اے ڈی جی) مکیش سنگھ نے مقامی لوگوں اور پولیس افسران سے واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ناروال علاقے کے ٹرانسپورٹ نگر کے وارڈ نمبر سات اور پر پراسرار دھماکے ہوئے، موقع پر پہنچی پولیس گاڑیوں کو وہاں سے ہٹارہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں کئی مقامات پر بڑی مقدار میں کباڑ جمع کیا گیا ہے۔اسی درمیان دھماکے ہوئے ہیں جس کی زد میں آنے سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد پورے علاقے میں تحقیقات جاری ہے۔