عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجبور ہوئے آپسی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے اور اب اک جٹ ہوکر ہمیں جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے جموں و کشمیر اور لداخ کو تین حصوں میں تقسیم کیا اور اب مذہب کی بنیاد پر جموں و کشمیر اور لداخ کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہندو مسلم سکھ اور عیسائی آپس میں بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن ہم ان منصوبوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے بتادیں کہ مظفر شاہ، سابق وزیر اعلیٰ مرحوم غلام محمد شاہ کے فرزند اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بھتیجے ہیں۔