انتظامیہ نے 25 دنوں کے بعد جموں کے پانچ اضلاع ڈوڈا، کشتواڑ، رامبن، راجوری اور پونچھ میں سے موبائل سروسز کو بحال کردیا ہے۔
جب کہ کشمیر میں چند روز قبل صرف لینڈ لائن خدمات ہی کچھ جگہوں پر بحال ہوئی تھیں۔
بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے وادی بھر میں پابندیوں کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں گورنر ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ اور فون کی خدمات سکیورٹی نقطہ نظر سے معطل کی گئی تھیں۔
مرکزی حکومت رواں ماہ 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ ہونے کے بعد گورنر ستیہ پال ملک نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹرنیٹ ایک قسم کا "خطرناک ہتھیار' ہے ، جس کا استعمال دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے کرتے ہیں۔
پانچ اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیے گئے تھے۔