اردو

urdu

By

Published : Oct 22, 2022, 9:49 PM IST

ETV Bharat / state

Migrant Kashmiri Pandit Girl Qualifies PSC Exam مہاجر پنڈت لڑکی نے پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

جموں میں مقیم کشمیری مہاجر پنڈت آنجہانی کلدیپ کرشن رازدان کی نوجوان بیٹی شیتل رازدان نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پراسیکیوٹنگ آفیسر کی نوکری حاصل کی۔Migrant Kashmiri Pandit Girl Qualifies PSC Exam

migrant-kashmiri-pandit-girl-sheetal-razdan-qualified-psc-exam-became-prosecuting-officer
مہاجر پنڈت لڑکی نے پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

جموں:جموں میں مقیم کشمیری مہاجر پنڈت آنجہانی کلدیپ کرشن رازدان کی نوجوان بیٹی شیتل رازدان نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پراسیکیوٹنگ آفیسر کی نوکری حاصل کی،جو ان کے والد کا خواب تھا۔والد کے وفات کے بعد مہاجر کشمیری پنڈت لڑکی شیتل رازدان نے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور جموں یونیورسٹی سے ایل ایل کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد شیتل نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی نوکری حاصل کرنے کے لیے تیاری شروع کی۔

مہاجر پنڈت لڑکی نے پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی
شیتل رازدان کا کہنا ہیں کہ ان کے لئے کافی مشکل تھا کہ وہ والد کے انتقال کے بعد پڑھائی جاری رکھے تاہم ان کی والدہ نے انہیں کافی حوصلہ دیا اور تعاون دیا تاکہ وہ آگے پڑھائی جاری رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے والد کا خواب تھا کہ میں عدلیہ کے ساتھ منسلک رہو اور میں نے بھی کوشش کی کہ میں ان کا خواب پورا کرو۔شیتل رازدان نے کہا کہ وہ اب بھی جوڈیشل سروسز کی امتحان کے لیے پڑھائی جاری رکھے گی'۔

مزید پڑھیں: Interview With Dr Subhadra Jalali دیڑھ سو سالہ قدیم روایتی کشمیری فیرن پہننے والی ڈاکٹر سوبھدرا جلالی

بتادیں کہ شیتل کے والدین نوے کی دہائی کے اوائل میں وانپوہ کولگام سے ہجرت کرکے جموں میں عارضی طور پر بنے ہوئے سرکاری کوارٹرز میں منتقل ہوئے تھے۔ شیتل کے والد پیشے سے وکیل تھے اور ان کا خواب تھا کہ ان کی بیٹی عدلیہ میں نوکری حاصل کرپائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details