جموں:محکمہ صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ اس حوالہ سے جموں اور کشمیر ڈویژنز کے بڑے اسپتالوں میں تیاریوں، انتظامات کی جانچ کے لیے ایک موک ڈرل انجام دی گئی۔ جموں شہر کے گاندھی نگر میں واقع ایم سی ایچ ہسپتال میں بھی کووڈ موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آکسیجن پلانٹ، بستروں، لیب وغیرہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ موک ڈرل کے دوران آکسیجن سپلائی کے حوالہ سے بھی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ MCH Hospital Jammu Covid Mock Drill
کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں چند روز قبل حکومت نے ملک بھر میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 27 دسمبر کو ایک ماک ڈرل کے انعقاد کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔ اسی سلسلے میں منگل کو جموں و کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں ماک ڈرل کے ذریعے تیاریوں کو تقویت دی گئی۔ موک ڈرل میں خصوصی طور پر آکسیجن جنریشن پلانٹ چلا کر صورتحال کی مزید تصدیق کی گئی۔ ضلع اسپتال جموں میں مرکزی حکومت کی جانب سے دو آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں اور تقریباً ایک سال سے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ ماک ڈرل کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہنگامی صورتحال کے دوران پلانٹ بخوبی کام کریں گے گے اور اسی جانچ پڑتال کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا اور اس کی تفصیلی رپورٹ اور سٹیٹس بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کیا جائے گا۔