سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں بدھ کے روز ایک ’’کم شدت کے دھماکے‘‘ میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جموں کے چٹھا علاقے کا رہنے والا ایک شہری اُس وقت زخمی ہوا جب اس کے بھائی کے گھر پر کم شدت کا ایک دھماکہ ہوا۔ زخمی ہوئے شہری کو علاج و معالجہ کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالات مستحکم بتائی جا رہی ہے۔‘‘
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد جانوروں کے غیر قانونی طور پر شکار وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے گھر میں جمع کیا گیا تھا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اور اس ضمن میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔‘‘