اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام - جموں و کشمیر اپنے ماحولیاتی نظام

لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جن کا مقصد ماحولیاتی نظام کی بحالی ہو۔

Lieutenant governor
لیفٹیننٹ گورنر

By

Published : Jun 5, 2021, 10:53 PM IST

لفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اَپنے پیغام میں جموں و کشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ہر جگہ علاقائی سطح پر اِقدامات کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنے ماحولیاتی نظام میں جھیلوں اور جنگلات کے لئے جانا جاتا ہے جن کو موجودہ اور مستقبل کے لئے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی ماہرین اور پریکٹیشنرس کے ساتھ ماحول کی احیاء کے لیے کام کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا 'آئیے ہم اَپنے ماحولیاتی نظام کی بحالی اور زمین کو رہنے کے لئے ایک بہتر مقام بنانے کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گھروں، سکولوں ، کالجوں اور عوامی مقامات پر درخت لگانے کی سرگرمیاں، آبی ذخائر، ندیوں، نہروں میں صفائی مہم کو یقینی بنانا ہمار ے ارد رد ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی میں فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ بیداری، وام تک رسائی کے پروگرام، ماحولیاتی تحفظ اور حکومت کی بحالی کی کوششیں رہائش گاہ کی بحالی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے تخفیف پر واضح مثبت اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف صحت مند ماحولیاتی نظام لوگوں کی روزی روٹی کوبڑھا سکتے ہیں اور آب و ہوا کی تبدیلی بائیوڈائیورسٹی کے نقصان کو روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کی صحت یابی کے لئے غریبوں میں راشن تقسیم

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات پانچ جون 2021ء کا مرکزی خیال 'ماحولیاتی نظام کی بحال' پر خصوصی توجہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دِن 1972ء میں منعقدہ سٹاک ہوم کانفرنس اِنسانی ماحولیات کی یاد گار ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران یہ ماحولیاتی عوامی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details