جموں: ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے درگا بھون کا افتتاح کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ نئے عمارت کے تعمیر ہونے سے روزانہ 3000 یاتری یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ عقیدتمندوں کے لیے مزید اقدام اٹھا رہی ہے تاکہ انہیں کوئی یہاں دشوری پیش نہ آئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اب عقیدت مندوں کو ماتا کے بھون میں رہنے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نوراتری کے لیے یہ درگا بھون عقیدت مندوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کو وشنو دیوی مندر میں مفت قیام کی سہولت ملے گی۔
واضح رہے کہ ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ عمارت کو تیار ہونے میں 19 ماہ لگے جس میں تقریباً 27 کروڑ روپئے کا خرچہ آیا ہے۔درگا بھون پانچ منزلہ منزلہ عمارت ہے جو 70 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ عمارت میں چار لفٹیں، واش روم، لاکر، کمبل اسٹور، ڈائننگ روم کے ساتھ ساتھ ہاسٹل اور کمرے ہیں اور ہر منزل پر معذور عقیدت مند کے لیے خصوصی واش روم بنائے گئے ہیں۔