اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی منوج سنہا نے سفارتکاروں سے کیا کہا...

جموں و کشمیر کے ایل جی نے کہا 5 اگست 2019 کو جموں کشمیر کے عوام کی برسوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوا۔ وزیر اعظم کی اس یونین ٹیریٹری کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

By

Published : Feb 18, 2021, 10:51 PM IST

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔

دورے کا مقصد یونین ٹیریٹری میں تعمیر و ترقی کو فروغ دینے اور حالات بہتر بنانے کی سمت میں حکومت کی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔

غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر میں ہو رہی ترقیاتی تبدیلیوں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یو ٹی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور لوگوں کی برسوں کی مشکلات 5 اگست 2019 کو ختم ہوئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست کو ایک تعمیر ترقی کے نئے دور میں داخل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں معاشی ترقی کے لیے یونین ٹیریٹریکے دور دراز کے علاقوں میں صنعتکاری کو عام کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچہ، صنعت، تعلیم، صحت، سکل ڈیولپمنٹ، پائیدار روز گار پر پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اجتماعی مقصد عوام دوست ترقیاتی اور صنعتی پالیسیوں کو نافذ کرنا ہے۔ خواتین کو بھی یونین ٹیریٹریکی معاشی ترقی میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک کی جانب سے امن و عامہ کی صورتحال کو بگاڑنے کے لیے لگاتار کوششوں کے باوجود حکومت جموں کشمیر کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے مشیران آر آر بٹھناگر، فاروق خان اور بصیر احمد خان، چیف سیکرٹری، ڈی جی پی، فائنانشل کمشنراں اور جموں کشمیر حکومت کے انتظامی سیکرٹری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details