اسنو بائیک بھی اسنو بورڈنگ اور اسکینگ کی طرح انفرادی کھیل کا مقابلہ ہوتا ہے، اس ریس میں کھلاڑی اسنو بائیک سے کورسز کا راؤنڈ لگاتے ہیں، کھلاڑیوں کو رفتار کے ساتھ ساتھ توازن کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔
کھیلو انڈیا گیمز: اسنو بائیکس مقابلہ - کھیلو انڈیا سرمائی گیمز
گلمرگ میں جاری کھیلو انڈیا سرمائی گیمز میں اسنو بائیکس مقابلہ بھی دیکھنے کو ملا۔
اسنو بائیکس مقابلہ
آج اسنو بائیک ریس میں 15 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 40 سیکنڈ میں کورس مکمل کر کے ندیم نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ 43 سیکنڈ کے ساتھ جاوید دوسرے نمبر پر رہے۔
سرمائی کھیلوں کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں سے مقابلے میں حصہ لینے کی غرض سے آئے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرسکتے ہیں۔