جموں:شیعہ فیڈریشن نے کشمیری پنڈتوںکو سیاسی ریزرویشن دینے کی مانگ کو بروقت اور برحق قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے: ’’ہر ایک برادری و طبقہ کو ان کا حق دئے بنا سماج میں تفاوت کو دور کرنا ناممکن ہے۔ اس لئے سرکار پر لازم ہے کہ وہ 75سال سے ریزرویشن سے محروم طبقوں کو سیاسی ریزریشن دے کر انصاف کے تقاضوںکو عملی جامہ پہنانے کا فرض نبھائیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار شیعہ فیڈریشن، صوبہ جموں، کے صدر عاشق حسین خان نے ایک پریس بیان میںکیا۔ Shia Leader Demands Political Reservation
Shia Leader on Kashmiri Pandit Reservation : شیعہ لیڈر نے کی پنڈتوں کو ریزرویشن دینے کی سفارش
شیعہ لیڈر کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادری اور شیعہ برادری کو بھی سیاسی ریزرویشن دی جانی چاہئے۔ Kashmiri Pandit Political Reservation
عاشق حسین خان نے کشمیری پنڈتوںکو سیاسی ریزرویشن کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا یہ شروع سے موقف رہا ہے کہ ہر ایک برداری و طبقہ کو اس کا حق دیا جائے۔ کشمیر میں اقلیتی طبقوں میں کشمیری پنڈتوں، شیعہ برادری اور سکھ برادری کو بھی ریزورویشن دی جانی چاہئے۔‘‘ شیعہ لیڈر نے کہا کہ ’’کشمیری پنڈتوں کی طرح، ہمارا (شیعہ برادری) اور سکھ برادری کی نمائندگی اور انکے حقوق کی بات کرنے والا ایک بھی بندہ اسمبلی میں موجود نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر کے بڈگام، زڈی بل اور پٹن سمیت دیگر کئی مقامات شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد رہائش پذیر ہیں، جبکہ صوبہ جموں میں شیعہ طبقہ کے حقوق کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں، سکھ برادری سمیت شیعہ برادری کو بھی سیاسی ریزرویشن دیئے جانے کے مطالبہ کی حمایت کی۔
- مزید پڑھیں:شیعہ مسلمانوں کو الگ سے ریزرویشن دیا جائے