جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو کٹھوعہ ضلع میں بڑا جھٹکا لگا۔ کٹھوعہ کی پی ڈی پی ضلع یونٹ کی ٹیم بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئی ہے۔
بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے پی ڈی پی کٹھوعہ کے صدر، ان کی ٹیم کے ساتھ ایس سی، ایس ٹی، خواتین، یوتھ اور لیبر ونگ کے صدور اور ان کے سینکڑوں حامیوں کا پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں بی جے پی میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا، اقلیتی مورچہ کے سربراہ رنجودھ سنگھ نلوا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں پی ڈی پی کے ضلع صدر ایس جگدیپ سنگھ، ضلع جنرل سکریٹری ونود گپتا، نائب صدر گرودیپ سنگھ رشی، خزانچی ہنس راج شرما، سکریٹری جتیندر سنگھ، ضلع صدر یووا دنیش کھجوریا، ضلع صدر ایس ٹی ونگ عطار دین، ضلع صدر ایس سی ونگ منگل داس، ضلع صدر لیبر ونگ محمد رؤف ، ضلع صدر خواتین ونگ جیوتی دیوی اور جنرل سیکرٹری خواتین ونگ رانی دیوی اہم تھیں۔
PDP Leaders Join BJP کٹھوعہ میں پی ڈی پی کو دھچکا، لیڈران بی جے پی میں شامل - بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو کٹھوعہ میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ پارٹی کے ضلع یونٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔بی جے پی لیڈران نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔
کٹھوعہ میں پی ڈی پی کو دھچکا، لیڈران بی جے پی میں شامل
Published : Oct 14, 2023, 8:17 PM IST
وہیں پی ڈی پی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈروں نے کہا کہ پی ڈی پی پارٹی میں اندرونی جمہوریت نہیں ہے۔ پارٹی سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماج کے کمزور اور نظر انداز طبقات کو بااختیار بنانے کی مودی حکومت کی پالیسیوں اور کوششوں سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔