جموں:راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا رواں ماہ کے آخری عشرہ میں جموں و کشمیر وارد ہوگی جس کے لیے جموں و کشمیر کانگریس کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ورکنگ پریذیڈنٹ اور سابق وزیر رمن بھلہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ 19جنوری کو یاترا لکھنپور پہنچے گی اور 20جنوری سے یاترا کا رسمی طور آغاز کیا جائے گا۔
بھلا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’جنوری کے آخری عشرہ میں یاترا کشمیر پہنچے گی جس کے لیے حتمی انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘ بھلا کے مطابق ’’یاترا کے دوران یہاں کی مقامی سیاسی، سماجی و فلاحی تنظمیوں کے نمائندے راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کریں گے۔‘‘ بھلا کے مطابق ’’ملاقی ہونے والے نمائندے روزگار، مہنگائی، مستقل ملازمت سمیت دیگر مطالبات کے حوالہ سے راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کریں گے، جبکہ کانگریس لیڈران و کارکنان کی جانب سے بھی کئی مدعوں پر بات چیت ہوگی جن میں جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔‘‘