یہ پروگرام جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجس نے جموں یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اشتراک سے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں معروف گلوکاروں جن میں کابل بخاری، سید طارق پردیسی، مسرت ناز شامل ہیں، نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس میوزیکل ایونٹ میں متعدد طلبا، یونیورسٹی کے عملے اور سول سوسائٹی کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موسیقی کے چاہنے والوں نے اکیڈمی اور جموں یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے سے یہاں کے نوجوانوں کی صلاحتیں نکھارنے میں مدد مل سکتی ہے۔