اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Political Delegation In Delhi اپوزیشن پارٹیوں کا چناو کمیشن سے ملاقات ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، بی جے پی - الیکشن کمشن آف انڈیا

بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، آج جب ان کے پاس سرکار نہیں تو وہ پریشان ہو گئے ہیں۔

بی جے پی جموں و کشمیر  صدر رویندر رینا
بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا

By

Published : Mar 16, 2023, 8:47 PM IST

اپوزیشن پارٹیوں کا چناو کمیشن سے ملاقات ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، بی جے پی

جموں:جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ اُن کی مایوسی کو ظاہر کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار سے چمٹنے کی کوشش کرتے ہیں آج جب اُن کے پاس اقتدار نہیں وہ تلملا اُٹھے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف صدر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کچھ روز قبل ہی واضح کیا تھا کہ ای سی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بہت جلد جموں وکشمیر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے گا۔انہوں نے بتایا کہ چناو کمیشن نے کہا کہ سراغ رساں ایجنسیوں، پولیس، فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے کے بعدہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق جب الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کی بات کئی ہے تو اپوزیشن پارٹیوں کو دہلی جانے کی کیا ضرورت پڑی ۔رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، آج جب ان کے پاس سرکار نہیں وہ پریشان ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:JK All Party Delegation in Delhi کل جماعتی وفد نئی دہلی پہنچا

انہوں نے مزید بتایا کہ جمہوری نظام میں عوام طاقت کا سر چشمہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے اور ایسے میں وہ کبھی ایک تو کبھی دوسرا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج جموں وکشمیر کے سیاسی پارٹیوں کا ایک وفد دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کے رینماؤں سے ملاقات کی۔ بعد میں یہ وفد الیکشن کمشن آف انڈیا سے ملاقات کی اور اسے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details