اردو

urdu

ETV Bharat / state

Land Ownership Rights To WPRs: مغربی پاکستانی مہاجرین اب جموں و کشمیر میں اراضی کے مالک بھی

مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں (ڈبلیو پی آر) کو اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کے لیے تیاریاں شروع کر رہی ہے۔ JK Govt To Grant Land Ownership Rights WPRs

مغربی پاکستانی مہاجرین اب جموں و کشمیر میں اراضی کے مالک بھی
مغربی پاکستانی مہاجرین اب جموں و کشمیر میں اراضی کے مالک بھی

By

Published : Sep 16, 2022, 3:41 PM IST

جموں: دفعہ370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے ایک مشق شروع کی ہے جس کے تحت ڈبلیو پی آر کو 46,666 کنال اراضی پر ملکیتی حقوق دیئے جائیں گے جو انہیں دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے الاٹ کی گئی تھی۔ یہ اراضی 1954 میں ویسٹ پاکستانی ریفیوجیز (ڈبلیو پی آرز) کو اس وقت الاٹ کی گئی جب انہوں نے بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان سے بھارت آکر جموں میں آباد ہوئے تھے۔Land Ownership Rights West Pakistan Refugees

مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی سرکار نے مغربی پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (POJK) کے پناہ گزینوں کو معاوضہ کے طور پر 5.5 لاکھ روپے فی خاندان بھی دیا تھا۔دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، POJK پناہ گزینوں، گورکھاز اور والمیکی سجام سے وابستہ افراد کو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل قرار دیا گیا تھا۔Land Ownership Rights West Pakistan Refugees in JK

ان پناہ گزینوں کو جس اراضی پر ملکیتی حقوق دیئے جائیں گے وہ جموں ضلع کے اکھنور، آر ایس پورہ، بشنہ، ضلع سانبہ اور ہیرا نگر اضلاع کے کچھ حصوں میں موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details