جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے آج بارہیویں جماعت کے نتائچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بارہیوں کلاس کے سمر زون کے نتائج میں اس بار 77.38 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس بار سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ سرکاری اسکولوں کے 55.70 فیصد طلباء گذشتہ سال پاس ہوئے تھے جو رواں برس 17.3 فیصد اضافے کے ساتھ 73 فیصد ہوگئے ہیں۔
تاہم نجی اسکول کے طلباء نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بار سرکاری اسکولوں کے 26 طلباء اول پوزیشن پر رہے ہیں۔
پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سر فہرست تین سرکاری اسکول اور 2 نجی اسکول کے طلباء شامل ہیں۔
اس بار لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہیں اس بار سرکاری اسکول کے بچوں نے پچھلا سارا ریکارڈ توڑ دیا ہے، بچے اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہوئے ہیں۔
رواں سال سمر زون میں بارہویں جماعت میں 73 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 82 فیصد لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹاپرس یعنی اول آنے والے بچوں میں پہلے رینک پر انشل ٹھاکر ہیں، جنہوں نے 98.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں، اس کے علاوہ کرتیکا شرما، ریبا شمیم ملک، سٹینزن شرب اور تانیا گپت نے بھی فرسٹ رینک میں اپنی جگہ بنائی ہے۔