اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں برفباری سے جموں میں بھی موسم تبدیل - شوپیاں میں برف باری

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں آج برفباری اور بارش کی وجہ سے جموں صوبے کے موسم میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریداری شروع کردی ہے۔

jammu weather change after snowfall in kashmir valley
وادی کشمیر میں برفباری سے جموں میں بھی موسم تبدیل

By

Published : Nov 23, 2020, 8:50 PM IST

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے چند پہاڑی علاقوں میں آج برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔

وادی کشمیر میں برفباری سے جموں میں بھی موسم تبدیل

وادی کشمیر میں برفباری اور بارش کی وجہ سے جموں میں بھی موسم سرد ہوگیا، جس کی وجہ سے جموں میں بھی لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریداری شروع کردی ہے۔

وہیں دوسری جانب پہاڑی علاقہ شوپیاں میں برف باری کے سبب مغل روڈ پر آمد رفت کو بند کردیا گیا ہے اور ٹریفک پولیسں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کرلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details