اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police officer Suspended رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل - پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو نوکری سے معطل

سیول سروس رولز کے تحت رشوت خوری کے معاملے میں گرفتار ہوئے پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ Arrested in Bribe case, Police Officer Suspended

رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل
رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل

By

Published : Nov 30, 2022, 7:22 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو رشوت خوری میں گرفتار ہونے پر نوکری سے معطل کر دیا ہے۔ کرائم برانچ میں تعینات ڈی ایس پی وریندر سنگھ کو گزشتہ ہفتے انسداد رشوت خوری (اے سی بی) نے دو لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ حکومت کے ایک حکمنامہ کے مطابق مذکورہ افسر کو سیول سروس رولز کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ Police Officer Arrested in Bribe case Suspended

واضح رہے کہ گرفتار شدہ افسر کو 11 نومبر جموں میں اے سی بی کی ایک ٹیم نے پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ مذکورہ افسر، جو جموں میں کرائم پرانچ میں تعینات تھے، نے ایک درخواست کنندہ کو اسکے ایک معاملے کو حل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

اے سی بی نے افسر پر انسداد رشوت خوری کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے اسکو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ACB Traps, Arrests SIDCO Manager: سڈکو منیجر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details