جموں میں محکمہ بجلی کے ملازمین کے ہڑتال Power Department Employees Strike کی وجہ سے بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ ڈویژنل کمشنر جموں رگھو لنگر نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صارفین کی سہولیت کے لئے فوج سے مدد طلب کی ہے۔
اس حکم نامے میں فوج سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جموں ڈویژن میں محکمہ بجلی Power Department in Jammu کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے سپلائی نظام مکمل مفلوج ہو گیا ہے تاہم اس نظام کو دوبارہ سے بحال کرنے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کی جائے۔
ڈویژنل کمشنر Divisional Commissioner کی جانب سے فوج سے مدد طلب کرنے کے عمل کو صارفین نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مشکل حالات میں جموں وکشمیر پولیس اور سول انتظامیہ خود سپردگی کر دی ہے۔