اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں شہر میں ناقص ڈرینیج سسٹم سے لوگ نالاں

گزشتہ روز جموں میں بارش کے سبب گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس کے بعد جموں ڈوگرہ فرنٹ نے میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں شہر میں ناقص ڈرینیج سسٹم
جموں شہر میں ناقص ڈرینیج سسٹم

By

Published : Jul 13, 2021, 8:43 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں موسلادھار بارش کی وجہ کالیکا کالونی، راجیو نگر، سکتی نگر علاقوں میں چند مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس کے بعد جموں ڈوگرہ فرنٹ نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں شہر میں ناقص ڈرینیج سسٹم

دوسری جانب جموں میونسپل کارپوریشن میں انڈین نیشنل کانگریس کے کارپوریٹرز نے پریس کانفرنس منعقد کرکے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے رانی پارک علاقے میں پارٹی صدر اشوک گُپتا کی صدارت میں احتجاج کیا۔

اس دوران اشوک گُپتا نے کہا کہ 'بارش کی وجہ سے جموں شہر میں بھاری نقصان ہوا جس کے نتیجہ جو انتظامیہ کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس کارپوریٹرز نے جموں میونسپل کارپوریشن میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں کارپوریٹر گورو سہانی نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے ناقص نکاسی نظام کی وجہ سے بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details